پی ٹی آئی نے 8 نومبر کو پشاور میں شیڈول جلسہ منسوخ کر دیا

پاکستان تحریک انصاف نے 8 نومبر کو پشاور میں شیڈول جلسہ منسوخ کر دیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے 10 نومبر کے بعد صوابی میں ٹینٹ ویلیج آباد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹینٹ ویلیج میں خیبرپختونخوا سے لاکھوں پی ٹی آئی ورکرز آئیں گے، پارٹی قائدین، وزیراعلی علی امین گنڈاپور، وزراء، ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی ٹینٹ ویلیج میں قیام کریں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما ارباب عاصم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور میں 8 نومبر کو شیڈول جلسہ منسوخ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اب صوابی میں ٹینٹ ویلیج لگایا جائے گا جس میں ملک بھر سے ورکرز شریک ہوں گے۔

ارباب عاصم نے کہا کہ تبلیغی اجتماع کےباعث ٹینٹ ویلیج کی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہو سکا، صوابی میں ٹینٹ ویلیج کی تاریخ کا جلد اعلان کر دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *