ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے دو طرفہ دفاعی صنعتی فورم کا ساتواں اجلاس منعقد

پاکستان اورسعودی عرب کا دو طرفہ دفاعی صنعتی فورم کا ساتواں اجلاس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اجلاس میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے رائل سعودی ڈیفنس فورسز کی استعداد میں اضافے کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ سعودی وفد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا۔

فورم نے عالمی اور علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور اثرات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ جدید ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی دونوں ممالک کے درمیان اہم ہے، دونوں ممالک کی صلاحیتوں میں دفاعی و صنعتی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *