ستمبر میں تجارتی خسارہ 2 فیصد اضافے سے 1.78 ارب ڈالر ریکارڈ

کراچی: ماہ ستمبر میں تجارتی خسارہ 2 فیصد اضافے سے 1.78 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر میں ملکی درآمدات و برآمدات میں 2.2 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ  پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 4 فیصداضافےسے 5.4 ارب ڈالر رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا ستمبر تجارتی خسارہ 5 ارب 44 کروڑ ڈالر رہا جب کہ جولائی تا ستمبر تجارتی خسارہ 4.24 فیصد بڑھا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی تاستمبر برآمدات میں 14.11 فیصد اور درآمدات میں 9.86 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال جولائی تا ستمبر برآمدات 7 ارب 87 کروڑ ڈالر رہیں۔

ادارہ شماریات کا بتانا ہے کہ جولائی تا ستمبر درآمدات 13 ارب 31کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *