شاہین آفریدی چیمپئنز کپ کا پلے آف کھیل سکیں گے یا نہیں؟
چیمپئنز ون ڈے کپ کا پلے آف مرحلے میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شرکت ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط ہے۔
شاہین آفریدی کو ڈولفنز کے خلاف میچ میں بائیں گھٹنے پر گیند لگی تھی جس کے بعد ان کو بھاگنے میں دشواری ہو رہی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور پاکستان ٹیم کے فزیو کلیف ڈیکون بھی کرکٹر کی انجری کو مانیٹر کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج لائنز کے پریکٹس سیشن میں ڈاکٹرز اور فزیو شاہین کی فٹنس کا جائزہ لیں گے۔
چیمپئنز کپ میں لائنز اور اسٹالینز کے درمیان پہلا ایلیمنیٹر کل ہوگا۔