وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر اسماعیل ڈاہری گرفتار، گاڑی سے 5 کلو چرس برآمد
حیدرآباد: وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق اسماعیل ڈاہری کو لطیف آباد سے ساتھی سمیت گرفتار کیا گیا ہے ان کے قبضے سے 5 کلوچرس،کلاشنکوف اور نقدی برآمد ہوئی ہے جس کے بعد مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سردار اسماعیل ڈاہری منشیات کے عادی ہیں، ان کی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی ہے، ممکن ہو وہ منشیات کا کاروبار کرتے ہوں تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش تسلیم کا کیا ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرتا ہے، ملزمان سے منشیات ان کی گاڑی سے ملی۔