پی ٹی آئی کو لاہور میں کاہنہ کے مقام پر کل کے جلسے کی اجازت مل گئی
لاہورکی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کاہنہ میں رنگ روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے کیلئے آج شام 5 بجے تک درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
لاہورکی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کل کاہنہ میں رنگ روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی۔
ضلعی انتظامیہ نے 43 ایس او پیز کے ساتھ پی ٹی آئی کوجلسے کی اجازت دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق پی ٹی آئی کا جلسہ 21 ستمبر کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر نے جلسے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اور اپوزیشن لیڈراحمد خان بھچر کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع نے بتایاکہ اپوزیشن لیڈر نے جلسہ رات 11 بجے ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کیا تھا۔