اجلاس ملتوی کرنے کی تجویز نہ مانے جانے پرجسٹس منیب جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چھوڑ کر چلے گئے
جسٹس منیب اختر جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اپنی تجویز سے اتفاق نہ کیے جانے پر اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مؤخر کرنے کی تجویز دی، تاہم کمیشن کے کسی رکن نے جسٹس منیب اختر کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اپنی تجویز سے اتفاق نہ کیے جانے پر جسٹس منیب اختر کمیشن کا اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت ججز تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں مختصر وقفہ کر دیا گیا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے اجلاس میں مجوزہ سفارشات کا مسودہ پڑھا، اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کے رولز کابھی جائزہ لیا جائے گا۔