پی ٹی آئی جلسے کا وقت ختم، ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو کارروائی کے احکامات جاری کردیے
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کیلئے دیا گیا 7 بجے کا وقت ختم ہوگیا۔
اسلام آباد کے علاقے سنگجانی کی مویشی منڈی میں تحریک انصاف کا جلسہ جار ہے۔ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے کارکن اب بھی جلسہ گاہ کے راستے میں ہیں ۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے دیا گیا وقت ختم ہوگیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق جلسہ منتطمین نے این او سی کے قواعد و ضوابط کےخلاف ورزی کی ہے، دیےگئے این او سی کے مطابق جلسہ7بجے تک ختم کرنا تھا۔
ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو کارروائی کے احکامات جاری کردیے اور جلسہ منتظمین کو بھی کاروائی سےمتعلق آگاہ کردیا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ جلسہ گاہ فوری خالی کی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او سنگجانی نے 2 بار جاکر جلسہ منتظمین کو جلسے کا وقت ختم ہونے کا بتایا۔a
دوسری جانب 26 نمبر چونگی پر جلسہ شرکا نے جاری کردہ روٹ کی خلاف ورزی کی۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے روکنے پر جلسے کے شرکا نے پتھراؤ کیا، جلسے کے شرکاکے پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔