اختر مینگل کا استعفی منظور نہ کرنے کا فیصلہ، منانے کیلئے کمیٹی تشکیل
حکومت نے سربراہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی این پی) اختر مینگل کا بطور ممبر قومی اسمبلی استعفیٰ منظور نہ کرنے کا فیصلہ ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے اختر مینگل کو راضی کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی اعلیٰ حکومتی شخصیت کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ رانا ثنااللہ وفد کے ہمراہ کچھ دیر بعد پارلیمنٹ لاجز میں اختر مینگل سے ملاقات کریں گے، اختر مینگل کو راضی کرنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے ان کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر مینگل کو راضی کرنے کے لیے قائم کمیٹی میں اعجاز جھکرانی بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کے ممبر کی حیثیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کر سکا اس لیے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا تھا بلوچستان کے حالات دیکھ کرفیصلہ کرکے آیا تھا، میں ریاست، صدر اور وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اعلان کرتا ہوں، پورے نظام پر عدم اعتماد کر رہا ہوں۔