5 بار سی پی ایل ٹائٹل جیتنے والے براوو کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈرڈیوائن براوو نے کیریبیئن پریمیئر لیگ( سی پی ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
براوو نے 2021 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا جس کے بعد وہ دنیا کی مختلف لیگز میں شرکت کر رہے ہیں۔
2023 میں انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور اب انہوں نے ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیریبیئن پریمیئر لیگ( سی پی ایل) سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
5 بار سی پی ایل ٹرافی اٹھانے والے براوو نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے سی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ سفر بہت اچھا رہا ۔ سی پی ایل کا یہ سیزن میرا آخری پروفیشنل ٹورنامنٹ ہوگا جو میں ہوم گراؤنڈ پر کھیلوں گا۔
واضح رہے کہ براوو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں، وہ 579 میچز میں 630 وکٹیں لے چکے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے 6 ہزار 970 رنز بھی اسکو کیے۔