جرمنی نے سنگین جرائم میں ملوث 28 افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا
جرمنی نے سیاسی پناہ کے متلاشی 28 افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمن حکومت نےغیر قانونی افغان شہریوں کو واپس بھیجنا شروع کردیا ہے، جرمنی سے غیر قانونی تارکین کو لےکرپہلی پرواز افغانستان روانہ ہوئی۔
اس پرواز میں سیاسی پناہ کے متلاشی 28 افغان شہری سوار جنہوں نے جرمنی میں سنگین جرائم کا ارتکاب کیا۔
اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے حکومتی ترجمان نے کہا کہ افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کے حوالے سے طالبان حکومت سے براہ راست رابطہ نہیں کیا گیا بلکہ جرمنی نے قطرکی ثالثی میں غیرقانونی تارکین کی واپسی سے متعلق مذاکرات کیے۔
جرمنی میں چاقو حملوں کے بڑھتے واقعات کے بعد شامی اور افغان پناہ گزینوں کو نکالنےکا مطالبہ کیا جارہا تھا۔
مقامی میڈیا کے مطابق ڈی پورٹ کیے جانے والے تمام افغان شہریوں کو ایک ہزار یورو کی رقم بھی دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ جرمنی نے 2021 میں افغانستان میں طالبان حکومت آنے کے بعد سے پہلی مرتبہ افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کیا ہے۔