ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن نتائج سے متعلق کیس میں نظرثانی شدہ فرد جرم کا سامنا

امریکی صدارتی الیکشن نتائج کیخلاف باغیانہ اقدام سے متعلق کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو نظرثانی شدہ فرد جرم کا سامنا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پراسیکیوٹرز نے فیڈرل کرمنل کیس میں سابق صدر کیخلاف نئی فرد جرم جمع کرادی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دستاویز نئی جیوری کو پیش کی گئی ہیں جس نے اب تک شواہد نہیں سنے۔

دستاویز کے مطابق حکومت ریمانڈ سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کا احترام کرتی ہے۔

ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو اس کیس میں سپریم کورٹ پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو پراسیکیوشن سے جزوی استثنیٰ حاصل ہے۔

پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ محکمہ انصاف ٹرمپ کی پیشی پر زور نہیں دے گا اور ٹرمپ کے وکیل سے مشاورت کرکے مشترکا تجاویز سامنے لائے گا کہ مقدمے میں پیشرفت کیسے کی جا سکتی ہے۔

پراسیکیوشن کے اقدام پر ردعمل میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش ہے اوراس فرد جرم کو مسترد کردیا جانا چاہیے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ مقدمے کی کارروائی نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن سے پہلے ہوسکے گی اورٹرمپ جیت گئے تو وہ محکمہ انصاف پر زور دیں گے کہ مقدمہ ہی ختم کردیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *