مسجد اقصیٰ کو ختم کرنیکی سازش دنیا کے امن کو تباہ کرنے کے مترادف ہو گی: طاہر اشرفی

لاہور : پاکستان علماکونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر کے مسجد اقصی میں یہودی عبادت گاہ بنانے کے اعلان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہودی وزیر کا بیان پورےعالم اسلام اور امن چاہنے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

 اسرائیل کے دائیں بازو کے قدامت پسند وزیر اتمار بن گویر نے  آرمی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اگر وہ کچھ کر سکے تو مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں یہودی عبادت گاہ ضرور بنائیں گے۔

اسرائیلی وزیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی ، اسلامی اور قانونی حیثیت ہے، یہودی وزیرکا بیان مشرق وسطیٰ اور عالمی امن سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

انھوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی عبادت گاہ بنانےکے بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر کا بیان پورے عالم اسلام اورامن چاہنےوالوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، اسلامی تعاون کی تنظیم اور اقوام متحدہ کو فوری طور پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

پاکستان علماکونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کو ختم کرنےکی کوئی بھی سازش دنیا کے امن کو تباہ کرنےکے مترادف ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیلی وزیرکےاس بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، اسرائیل کی سفاکیت اور بربریت کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *