رابرٹ کینیڈی جونیئرآزاد حیثیت میں امریکی صدارت کا الیکشن لڑنے کی دوڑ سے دستبردار
رابرٹ کینیڈی جونیئر آزاد حیثیت میں امریکی صدارت کا الیکشن لڑنے کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے۔
رابرٹ کینیڈی جونیئر نے صدارتی انتخابات سے دستبرداری کے بعد ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کردی۔
انہوں نے کہا کہ سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ الیکشن میں ان کی موجودگی سے ڈونلڈ ٹرمپ کو نقصان اور کملا ہیرس کو فائدہ ہوگا۔
کینیڈی پہلے جو بائیڈن کے مقابلے میں ڈیموکریٹ امیدوار بننے کے خواہش مند تھے تاہم بعد میں انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔
سابق ڈیموکریٹک صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق نے کئی ڈیموکریٹس کو حیرانی میں مبتلا کردیا ہے۔
ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ کینیڈی کی حمایت کا غیرمقدم کرتے ہوئے اسے بہترین قرار دیا جبکہ کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ وہ رابرٹ کینیڈی کے سپورٹرز کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔
دوسری جانب رابرٹ کینیڈی کی بہن کیری کینیڈی کا کہنا تھا کہ رابرٹ کینیڈی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان ہمارے والد اور خاندان کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل اقدار سے غداری ہے، ایک غمگین کہانی کا یہ افسوسناک اختتام ہے۔