حکومت نے 321 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کردیے: اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے نیلامی میں 321 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کردیے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں ٹی بلز کی نیلامی کی تفصیلات سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک  کے مطابق حکومت نے 3 ماہ کے 52 ارب روپے مالیت کے بلز فروخت کیے اور 3ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 1.48 فیصد کم ہوکر 17.49 فیصد رہی۔

اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ حکومت نے 6 ماہ کے 144 ارب روپے مالیت کے بلز بیچے اور   6ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 1.01 فیصد کم ہوکر 17.74 فیصد رہی۔

اس کے علاوہ حکومت نے 12 ماہ کے 125 ارب روپے مالیت کے بلز بھی بیچے ہیں جب کہ  12  ماہ کے بلزکی کٹ آف ایلڈ 74 بیسزپوائنٹس کم ہوکر16.99 فیصدرہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *