پی آئی اے نے کراچی سے جدہ اور مدینہ کیلئے کرایوں میں بڑی کمی کردی
قومی ائیر لائن پی آئی اے نے کراچی سے جدہ اور مدینہ منورہ کے لیے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔
کراچی سے جدہ اور مدینہ منورہ کے لیے یکطرفہ کرایہ ٹیکس سمیت 56 ہزار روپے ہوگا اور اس فیصلے کااطلاق فوری ہوگا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے جدہ اور مدینہ منورہ کا دو طرفہ کرایہ 88 ہزار بشمول ٹیکس کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ رعایتی کرایوں کے ٹکٹ 31 اگست 2024 تک جاری کرائے جاسکیں گے، رعایتی کرائے پر 30 ستمبر 2024 تک سفر کیا جا سکے گااور رعایتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔