فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم تباہ حالی کا شکار، پاک بنگلادیش میچ بھی نہ کرایا جاسکا
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم کی تباہ حالی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے انٹرنیشنل اور فرسٹ کلاس میچز کرانا مشکل ہوگیا۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آبادمیں انٹرنیشنل اور فرسٹ کلاس میچز نہ کرانے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال اسٹیڈیم کی خستہ حالت کی وجہ سے بنگلا دیش سیریز کا ٹیسٹ میچ فیصل آباد میں نہ کرایا جا سکا، اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد کی بدحالی کی وجہ سے پی سی بی نےمیچز کرانے کے لیے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اسٹیڈیم کی بدحالی پر پی سی بی پریشان ہے کیونکہ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی اسٹیڈیم ڈومیسٹک میچز کے انعقاد کے قابل بھی نہ رہا۔
فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم تباہ حالی کا شکار، پاک بنگلادیش میچ بھی نہ کرایا جاسکا
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے چند ماہ قبل پی سی بی کے وفد کو اسٹیڈیم کی حالت بہتر کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس وقت اقبال اسٹیڈیم کی گراؤنڈ تباہ ہو گئی ، ڈریسنگ اور میڈیا رومز کی بھی تباہ حالی برقرار ہے اور اسٹینڈز بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
پی سی بی بنگلا دیش سیریز کا ٹیسٹ فیصل آباد میں کرانے کا خواہشمند تھا : ذرائع
پی سی بی بنگلا دیش سیریز کا ٹیسٹ فیصل آباد میں کرانے کا خواہشمند تھا ،فیصل آباد میں پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے بعد کوئی انٹر نیشنل میچ نہیں ہوا ۔
پی سی بی شائقین کی سہولت اور ان کی دلچسپی کے لیے فیصل آباد سینٹر کومستقل آباد کرنے کا خواہشمندہے پی سی بی ڈومیسٹک سیزن کا پہلا چیمپئِنز ون ڈے کپ بھی ستمبر میں فیصل آباد میں کرانا چاہتا ہے ۔
فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم تباہ حالی کا شکار، پاک بنگلادیش میچ بھی نہ کرایا جاسکا
اس کے علاوہ 2026 سے پی ایس ایل میں دو ٹیموں کی شمولیت ہونا ہے جس کیلئے فیصل آباد مضبوط امیدوار ہے، پی سی بی پی ایس ایل کے لیےبھی فیصل آباد کو فینز کی دلچسپی کے لیے مستقل وینیو رکھنا چاہتا ہے تاہم اقبال اسٹیڈیم کی تباہ حالی نے پی سی بی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کے انعقاد کے لیے مشکلات پیدا کر دیں اپ گریڈیشن کی وجہ سے قذافی اسٹیڈیم میچز کے لیے دستیاب نہیں ، کراچی میں تماشائیوں کا داخلہ بند ہے۔
فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم تباہ حالی کا شکار، پاک بنگلادیش میچ بھی نہ کرایا جاسکا
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی نشاندہی کی گئی خامیوں کو دور کر کے مطلوبہ معیار کے مطابق اسٹیڈیم کو تیار کر دیا ہے، اسٹیڈیم میں میچز کا انعقاد ممکن ہے فیصل آباد کو نظر انداز کرنے کا کوئی جواز نہیں ۔
واضح رہے فیصل آباد میں آخری ٹیسٹ جنوری 2006 ، ون ڈے میچ اپریل 2008 اور فرسٹ کلاس میچ اکتوبر 2022 میں ہوا تھا۔