نیب نے شاہد خاقان کیخلاف پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس واپس لے لیا
کراچی: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف پی ایس او میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں نیب کی جانب سے ریفرنس واپس لینے کی درخواست کو منظور کرلیا۔
کراچی کی احتساب عدالت میں پی ایس او میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے نیب حکام کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی اور ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجنے کا حکم دیا۔
نیب حکام کے مطابق شاہد خاقان اور دیگر پر سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تعیناتی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔