پیرس اولمپکس: بھارتی ریسلر اور اسٹاف کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

پیرس: بھارتی ریسلر انتم پنگھل اور ان کی ٹیم کو  پیرس سے ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  ریسلرانتم پنگھل کی بہن نشاء ان کا ایکریڈیٹیشن کارڈ (اجازت نامہ) استعمال کرتےہوئے پکڑی گئیں۔

خبر کے مطابق انتم اپنا کچھ سامان اولمپکس ولیج میں بھول گئی تھیں جس کے بعد  انتم نے اپنی بہن کو سامان واپس لانے کے لیے گیمز ولیج بھیجا جہاں انتم کی بہن کوگیمز ولیج سے سامان واپس لاتے ہوئے سکیورٹی آفیسرنے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ فرانسیسی حکام کی نشاندہی پر انتم اور ان کے اسٹاف کو واپس بھیجنےکا فیصلہ ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *