صدر مملکت نے الیکشن ترمیمی بل 2024 پر دستخط کر دیے، گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل2024 پر دستخط کر دیے۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 گزٹ نوٹیفکیشن کیلئے سینیٹ سیکرٹریٹ بجھوایا گیا۔

اب قومی اسمبلی کی جانب سے الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا  گیا ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل دو روز قبل قومی اسمبلی سے منظور ہوا تھا جبکہ گزشتہ روز سینیٹ نے بھی الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔

دوسری جانب گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *