اسلام آباد ہائیکورٹ کا شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیدیا۔

شبلی فراز کی بیرون ملک جانے پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ شبلی فراز پر 4 ایف آئی آرز ہیں اور وہ سب میں ضمانت پر ہیں۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ اب کیا گراؤنڈ ہے، جس پر سرکاری وکیل نے کہا جو عدالت حکم کرے گی ہم عمل کریں گے۔

جسٹس طارق محمودجہانگیری کا کہنا تھا وزارت داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹس عدالت کومطمئن نہیں کر سکے، ایک ہفتے میں نام ای سی ایل سے نکال کر عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی پاسپورٹ اور ڈی جی ایف آئی اے کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *