پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہ دینے کی درخواست سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہ دینے کی درخواست سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت نے عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ نہ کرنے پرتوہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں شعیب شاہین نے دلائل دیے۔
شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں گزشتہ روز اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی، ہمیں کل توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کے بعد ڈی سی کا آرڈر موصول ہوا اور ڈپٹی کمشنر نے درخواست دائر کرنے کے بعد ہماری درخواست مسترد کرنے کا آرڈر بھیجا۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات دور کرکے نوٹس جاری کیے۔
عدالت نے توہینِ عدالت کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کو نوٹس جاری کردیے اورکیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی