ایکس آپ کی پوسٹس گروک اے آئی کی ٹریننگ کیلئے استعمال کرنے لگا، روکنے کا طریقہ جانیں
ایکس (ٹوئٹر) نے خاموشی سے تمام صارفین کے اکاؤنٹس کی سیٹنگز میں ایسی تبدیلی کی ہے جس کے ذریعے وہ اپنے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ گروک کو آپ کے ڈیٹا اور تفصیلات پر ٹریننگ دے سکے۔
جی ہاں واقعی ایکس نے ایسی سیٹنگ کا اضافہ کیا ہے جس سے آپ کی پوسٹس اور دیگر ڈیٹا کو گروک کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔
یہ سیٹنگ بائی ڈیفالٹ ان ایبل کی گئی ہے اور اس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ صارفین کا ڈیٹا گروک تیار کرنے والی کمپنی ایکس اے آئی سے شیئر کیا جا سکتا ہے۔
مگر اچھی بات یہ ہے کہ آپ ایکس کو اپنا ڈیٹا اے آئی چیٹ بوٹ سے شیئر کرنے سے روک سکتے ہیں۔
اس کے لیے آپ کو نئی سیٹنگ کو ڈس ایبل کرنا ہوگا۔
ایک رپورٹ کے مطابق ویسے تو ایکس کی موبائل ایپ پر اس سیٹنگ کو ڈس ایبل کرنا ممکن نہیں مگر آپ ویب ورژن پر ایسا کرسکتے ہیں۔
اس کے لیے ویب ورژن میں ایکس کو اوپن کرکے بائیں جانب موجود سائیڈ پینل میں سیٹنگز اینڈ پرائیویسی پیج پر جائیں۔
ایکس آپ کی پوسٹس گروک اے آئی کی ٹریننگ کیلئے استعمال کرنے لگا، روکنے کا طریقہ جانیں
اس سیکشن میں گروک پر کلک کریں / اسکرین شاٹ
وہاں ایک بلیو باکس ہوگا، اسے ان چیک (uncheck) کرکے سیٹنگ کو ڈس ایبل کر دیں۔
ایکس آپ کی پوسٹس گروک اے آئی کی ٹریننگ کیلئے استعمال کرنے لگا، روکنے کا طریقہ جانیں
اس بلیو باکس کو ان چیک کر دیں / اسکرین شاٹ
وہاں آپ گروک کے ساتھ چیٹ کی ہسٹری بھی ڈیلیٹ کر سکتے ہیں، جس کے لیے Delete conversation history نامی آپشن موجود ہے۔