چاند پر پہلے انسانی قدم کے 55 برس مکمل
دنیا بھر میں آج چاند کا عالمی دن آ ج منایا جا رہا ہے۔
یہ دن اپولو 11 مشن کی سالگرہ کے موقع پر منایا جاتا ہے، آج سے 55 سال قبل 20 جولائی 1969 کو امریکی خلا نورد نیل آرم اسٹرانگ نے چاند پر قدم رکھ کر تاریخ رقم کی تھی۔
2021 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 20 جولائی کو چاند کا عالمی دن منانےکا اعلان کیا تھا۔
اس موقع پر اقوام متحدہ نے 6 یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیے ہیں۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے بیرونی خلائی امور (UNOOSA) کی ڈائریکٹر نےاس موقع پر چاند کی تلاش میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی پر زور دیا ہے۔
امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے بھی اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نیل آرم اسٹرانگ کی چاند پر چہل قدمی یادگار تصویر پوسٹ کی ہے اور ان کا زمین پر بھیجا گیا پیغام بھی لکھا ہے۔