کے الیکٹرک نے بجلی 5 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی
کراچی میں بجلی کی تقسیم کار نجی کمپنی کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی مہنگی کرنے درخواستیں جمع کروا دیں۔
کے الیکٹرک نے بجلی 5 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواستیں دائر کیں۔ درخواست مئی اور جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔
کے الیکٹرک نے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 53 پیسے فی یونٹ اور جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 92 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔
نیپرا کی جانب سے من و عن منظوری سے صارفین پر 10 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 30 جولائی کو سماعت کرے گی۔