مشیر عالم اور مقبول باقر کے بعد جسٹس (ر) مظہر عالم کی بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت
جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم اور جسٹس ریٹاٹرڈ مقبول باقر کے بعد جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے بھی سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے ایڈہاک ججز کے طور پر 4 سابق ججز کے نام تجویز کیے گئے تھے۔
تجویز کیے گئے 4 سابق ججز میں جسٹس میشر عالم، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر شامل تھے۔
سپریم کورٹ میں ایڈ ہاک ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں ایڈ ہاک ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔
جسٹس مشیر عالم اور جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے پہلے ہی سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی تھی جبکہ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ایڈ ہاک جج بننے کی حامی بھر لی تھی۔
تاہم اب اطلاعات ہیں کہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے بھی سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے جوڈیشل کمیشن کو اپنے فیصلے سے آگاہ بھی کر دیا ہے۔