ایک کربلا غزہ میں بھی برپا ہے، خواجہ آصف کا یوم عاشور پر پیغام
وزیر دفاع خواجہ آصف نے یومِ عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کربلامیں انسانی تاریخ کی عظیم ترین قربانی دی گئی، اب وہ جذبہ مسلمانوں میں نہیں رہا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اس عظیم قربانی کا مقابلہ تو نہیں لیکن ایک کربلا غزہ میں بھی برپا ہے اور مراکش سے انڈونیشیا اور ملائشیا تک مسلمان اس کاماتم کر رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عاشورہ اور محرم ہمیں عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے،کوئی بھی مسلمان کسی فرقے سے تعلق رکھتا ہو یہ ہمارا مشترکہ دکھ ہے، اس دکھ کی یاد ہر سال محرم میں تازہ ہوتی ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ شہدائے کربلا کی قربانی کی روح زندہ رہنی چاہیے اسی میں مسلمانوں کی بھلائی ہے۔