ایف بی آر سے مذاکرات ناکام، فلار ملز نے آج سے ہڑتال کا اعلان کردیا
لاہور: ایف بی آر اور فلار ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔
چیئرمین فلار ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا ہےکہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد آج ملک بھر میں فلار ملز کی ہڑتال ہوگی، فلار ملز آج گندم کی دھلائی بند کردیں گی اور جمعرات سے ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کردی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ود ہولڈنگ ایجنٹ بننے سے انکار کرتے ہیں، ٹیکس اکٹھا کرنا حکومت کا کام ہے ہمارا نہیں، 600 فلار ملز مالکان نے گزشتہ دنوں اجلاس میں ہڑتال کی قرارداد منظورکی تھی، 11جولائی سے مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بند کردیں گے، اگر یہ ٹیکس لگا تو آٹا مزید مہنگا ہوجائے گا۔