نئے بجٹ میں 2200 اشیاء پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی عائد
اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے لیے نئے بجٹ میں 2200 اشیاء پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی عائد کردی گئی۔
فنانس بل میں گاڑیوں کے پُرزوں پر 2 فیصد، امپورٹڈ گاڑیوں کی بیٹریوں پر 2 فیصد اور زرعی ٹریکٹرز کے ٹائر اور ٹیوب پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ہزار سی سی سے اوپر گاڑیوں پر 2 فیصد، امپورٹڈ الیکٹرک گاڑیوں، الیکٹرک رکشوں اور الیکٹرک موٹر سائيکلوں پر 2 فیصد اضافی ڈیوٹی لگائی گئی ہے جب کہ بلڈرز اور ڈیولپرز کے مختلف آلات پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔