کیا یہ ہے دنیا کا سب سے چھوٹا 5 جی اسمارٹ فون؟
ایک چینی کمپنی نے ایک نئی ڈیوائس متعارف کرائی ہے جسے اس نے دنیا کا سب سے چھوٹا 5 جی اسمارٹ فون قرار دیا ہے۔
جیلی میکس نامی اس فون کے بارے میں یہ اعلان کمپنی کی جانب سے ایکس (ٹوئٹر) پر کیا گیا جبکہ ویب سائٹ پر بھی اس کی جھلک پیش کی گئی۔
Unihertz نامی کمپنی اسی طرح کے پاکٹ سائز اسمارٹ فونز کے لیے جانی جاتی ہے۔
مگر جیلی میکس میں نیکسٹ جنریشن کنکٹویٹی کو بہت چھوٹے سائز کی ڈیوائس میں قید کر دیا گیا ہے۔
اس فون کے بارے میں تفصیلات تو ابھی جاری نہیں کی گئیں مگر اس کی تصویر سے کچھ اشارے ملتے ہیں۔
جیسے یہ فون کی بورڈ پر رکھا ہوا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر 4 سے 5 انچ بڑا ہوگا۔
اسی طرح فنگرپرنٹ ریڈر اسکرین کے اندر نصب ہوگا جبکہ ڈسپلے کے بائیں کونے پر ایک کیمرا نظر آرہا ہے۔
اس فون کی فروخت کے سرٹیفکیٹ ابھی تک جاری نہیں ہوئے ہیں تو اس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ ابھی تیاری کے مراحل سے گزر رہا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے اس کے ہارڈوئیر یا سافٹ وئیر کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔