آئندہ مالی سال میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کیلئے 60 کروڑ روپے مختص

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کےلیے 60 کروڑ روپے مختص کردیے۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پاؤنڈ، ڈالر، یورو اور روپے میں جاری کیے جو اسٹیٹ بینک سےحاصل کیے جا سکتے ہیں۔

وزارت خزانہ کے ترجمان کا بتانا ہے کہ مئی کے آخر تک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے 338 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے جب کہ اسلامی شریعہ کے تحت 582 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے لیے 60 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، سرٹیفکیٹ روایتی اوراسلامی شریعہ کےتحت اسٹیٹ بینک سے حاصل کیے جا سکتے ہیں جب کہ سرمایہ کاروں کو ادائیگیاں سرٹیفکیٹ کی مدت مکمل ہونے پر  کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *