پاکستان میں آئندہ مالی سال کے دوران ترقی کی شرح 3 فیصد رہے گی، فچ ریٹنگز
بین الاقوامی ادارے فِچ ریٹنگز کے مطابق پاکستان میں آئندہ مالی سال کے دوران ترقی کی شرح تین فیصد رہے گی۔
فچ ریٹنگز کے مطابق پاکستان میں آئندہ مالی سال میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 12 فیصد اور شرح سود 16 فیصد تک آنے کی توقع ہے۔
فچ کے مطابق فروری میں انتخابات کے بعد سے پاکستان کی ادائیگیوں کی صورتحال مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔
عالمی ادارے کے مطابق برآمدات اور درآمدات میں فرق جی ڈی پی کے 0.3 فیصد تک آنے کی امید ہے اور بہتر زرعی پیداوار بھی اس میں مدد کر رہی ہے، پچھلےسال برآمدات اور درآمدات میں فرق جی ڈی پی کا ایک فیصد تھا۔
فچ ریٹنگز کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بعد آئی ایم ایف سےمعاہدےکی امیدبہتر ہے۔
فچ ریٹنگز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگلےمالی سال مالیاتی اہداف حاصل ہونا واضح نہیں۔
عالمی ادارے کے مطابق حکومتی اقدامات سے بیرونی ادائیگوں پر دباؤکم ہوگا مگر ترقی کی شرح توقع سےکم رہ سکتی ہے۔
فچ ریٹنگز کے مطابق زرمبادلہ کے نظام میں بہتری سے بیرون ملک سےترسیل زر میں بہتری آئی ہے۔