میدان عرفات میں شدید گرمی، یلو الرٹ جاری
میدان عرفات میں شدید گرمی کے باعث یلو الرٹ جاری کردیا گیا۔
حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج اداکیا جارہا ہے اور مکہ مکرمہ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، اس دوران عازمین کو گرمی سے بچانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جہاں عرفات میں فضا کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے فواروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔
میدان عرفات میں شدید گرمی کے پیش نظر یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے، میدان عرفات میں درجہ حرارت47 سینٹی گریڈ تک پہنچنےکی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سعودی محکمہ موسمیات نے حجاج کو کھلے مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔