ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاپوانیوگینی کو شکست دیکر افغانستان سپر 8 میں پہنچ گیا، نیوزی لینڈ باہر
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاپوا نیو گینی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر افغانستان نے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ کیلئے ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں گروپ سی میں شامل افغانستان نے پاپوا نیوگینی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
افغانستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاپوا نیو گینی کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 95 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
پہلی اننگز
پاپوانیوگینی کے کپلن ڈوریگا 27، ایلی ناؤ13 اور اوپننگ بیٹر ٹونی یورا نے 11 رنز اسکور کیے، پوری اننگ میں پاپوا نیوگینی کا کوئی بھی بیٹر ایک چھکا لگانے میں ناکام رہا۔
پہلی اننگز میں افغانستان کے بولرز نے 13 وائڈ کے ساتھ 25 اضافی رنز دیے۔
افغانستان کے فضل حق فاروقی نے اپنے 4 اوورز میں 16 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں، نوین الحق نے 2.5 اوورز میں 4 رنز دیکر دو اور نور احمد نے 14 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسری اننگز
پاپوا نیوگینی کے 96 رنز کا ہدف افغانستان نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔
واضح رہے کہ اس گروپ سے افغانستان اور ویسٹ انڈیز سپر ایٹ میں پہنچ چکی ہیں جب کہ افغانستان کے کوالیفائی کرنے کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ ایونٹ سے باہر ہوگیا۔