غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں پر اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں پر اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 فلسطینی شہید کر دیے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ تمام مقاصد حاصل کرنے تک جنگ نہیں روکیں گے ، جنگ بندی تجاویز اسرائیل کو مقاصد کے حصول کی اجازت دیں گی۔
اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں گزشتہ رات غزہ جنگ بندی کی امریکی قرارداد منظور ہوئی۔
حماس نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی غزہ جنگ بندی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے اور تفصیلات پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ۔
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے اب بھی جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 فلسطینی شہید کر دیے۔ادھر اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی جارحیت جاری ہے، چھاپا مار کارروائیوں میں مزید 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے جوابی وار میں رفح میں 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے جبکہ حزب اللہ نے لبنان کی حدود میں اسرائیلی ڈرون مار گرایا۔
یاد رہے کہ7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد 37 ہزار 160 سے زیادہ ہوگئی ہے۔