سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان
کراچی: سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ ن کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کافی عرصے سے پارٹی سے تحفظات تھے، اب فیصلہ کر لیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ دوں۔
محمد زبیر کا کہنا تھا اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے کے بعد کروں گا۔
خیال رہے کہ محمد زبیر پچھلے دو سے ڈھائی سال سے مسلم لیگ ن کی پارٹی قیادت کے اجلاسوں میں شریک نہیں ہو رہے تھے، محمد زبیر صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔
اس سے قبل ایک بیان میں محمد زبیر کا کہنا تھا میرا خیال ہے کہ میں مسلم لیگ ن میں ہوں جس طرح شاہد خاقان عباسی ہیں ویسے ہی میں بھی ہوں۔