یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اسلام آباد: یکم جون سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول 5 روپے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلے تک پہنچنے میں آئندہ 2 دن اہم ہیں کیونکہ اوگرا کی سمری 31 مئی کو آئے گی جس کے بعد وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کرے گی۔