یوکرینی باکسر اولیکساندر یوسک (Oleksandr Usyk) نے برطانوی حریف ٹائسن فری (Tyson Fury) کو مات دے کر عالمی ہیوی ویٹ چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی فائٹ میں یوکرینی باکسر کی غیر معمولی پرفارمنس کے سامنے برطانوی حریف ٹائسن فری بے بس نظر آئے۔
اولیکساندر یوسک 16 سال سے ناقابل شکست برطانوی حریف ٹائسن فری کو شکست دیکر غیر متنازع چیمپیئن بن گئے۔
دو ججز کا فیصلہ یوکرینی باکسر کے حق میں تھا جو کہ 115-112اور 114-113 تھا جبکہ ایک جج کا فیصلہ ٹائسن فری کے حق میں رہا جوکہ 114-113 تھا، اس طرح یوکرینی باکسر کو ایک غیر متنازع فتح ملی۔
شکست کے بعد برطانوی باکسر ٹائسن فری کا کہنا تھا کہ یوکرینی باکسر نے کچھ راؤنڈز ضرور جیتے مگر زیادہ میں نے جیتے۔
برطانوی باکسر ٹائسن فری نے کہا یہ باکسنگ کی تاریخ کے بے وقوفانہ فیصلوں میں سے ایک فیصلہ تھا۔
فتح کے بعد یوکرینی باکسر یوسک کا کہنا تھا کہ آج میرے، میرے خاندان اور میرے ملک کیلئے بہت اہم موقع اور دن ہے، میں سب کا شکر گزار ہوں۔
فائٹ دیکھنے کے لیے فٹبال اسٹار رونالڈو اور باکسر انتھونی جوشوا سمیت دنیا کےکئی اہم ستارے موجود تھے، شکست کے بعد ٹائسن فری نے دعویٰ کیا کہ شائقین نے اولیکساندر کا ساتھ اس لیے دیا کیونکہ اس کا ملک یوکرین حالت جنگ میں ہے۔\