پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
نائلہ کیانی نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی جس کی بلندی 8485 میٹر ہے۔
نائلہ کیانی نے آج صبح نیپال میں واقع دنیا کی پانچویں بڑی چوٹی مکالو سرکرکے تاریخی سنگ میل حاصل کیا، نائلہ کیانی نے مقامی وقت کے مطابق صبح 9:35 پر مکالو سر کی۔
نائلہ کیانی پاکستان کی تاریخ میں 8 ہزار میٹر کی 11چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔