عمران خان کی ہدایات ہیں کہ (ن) لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم سے بات نہیں ہوگی: زین قریشی
اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے پارلیمانی لیڈر زین قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے علاوہ ہر جمہوری قوت کے ساتھ بیٹھا جاسکتا ہے۔
ایک نیوز پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نے کہاکہ جب تک سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی، ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔
پروگرام میں شریک سنی اتحاد کونسل کے پارلیمانی لیڈراور شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے علاوہ ہر جمہوری قوت کے ساتھ بیٹھا جاسکتا ہے۔