مالی سال کے 9 ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں تقریباً 100فیصد اضافہ
اسلام آباد: جولائی تا مارچ سالانہ بنیاد پرپیٹرولیم لیوی کی وصولی میں تقریباً 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں لیوی سے وصولی 719 ارب 56 کروڑ روپے رہی جب کہ گزشتہ سال گزشتہ سال جولائی تا مارچ لیوی کی مد میں وصولی 362 ارب 48 کروڑ روپے تھی۔
رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کاہدف 869 ارب روپے مقرر ہے اور آئی ایم ایف نے رواں مالی سال لیوی سے وصولی کا تخمینہ 918 ارب روپےلگایا ہے۔
گزشتہ مالی سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں580 ارب روپے وصول کیےگئے تھے، اس وقت فی لیٹرپیٹرول پر 60 روپے لیوی وصول کی جارہی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر 60 روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے۔