پی ٹی آئی بتائے چاہتی کیا ہے؟ انہیں این او سی مل جائے تو ہم حاضر ہیں: عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اپنے قائدین سے پوچھ کر بتائیں وہ کیا چاہتے ہیں، انہیں این او سی مل جائے تو ہم مذاکرات کے لیے حاضر ہیں۔

 پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی مشروط حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات تمام اسٹیک ہولڈرز سے ہو سکتے ہیں، جن میں اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتیں شامل ہیں مگر پہلے مذاکرات کی حدود طے کرنا ہوں گی اور یہ طے کرنا ہو گا کہ مذاکرات کیسے ہوں گے

شبلی فراز کے اس بیان پر سینیٹرعرفان صدیقی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں  لکھا کہ پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے دو ٹوک پالیسی بیان جاری کیا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلز  پارٹی اور ایم کیو ایم سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

ان کا  مزیدکہنا تھا کہ رؤف حسن نے کہا ہے بات صرف اسٹیبلشمنٹ سے ہوگی، شبلی فراز اپنے قائدین سے پوچھ لیں کہ پی ٹی آئی چاہتی کیا ہے؟ اگر اُدھر سے این او سی مل جائے تو ہم حاضر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *