الیکشن مداخلت کیس: سابق صدر ٹرمپ کے 11 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
امریکی ریاست ایری زونا کی جیوری نے 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت کے کیس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 11 ساتھیوں پر فرد جرم عائد کردی۔
سابق امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھیوں پر 2020 کے صدارتی الیکشن میں ریاست ایری زونا کے الیکٹرورل ووٹ جو بائیڈن کے بجائے ٹرمپ کو دینے کا الزام ہے حالانکہ اس الیکشن میں جو بائیڈن 10 ہزار ووٹ سے فاتح تھے۔
سابق صدر ٹرمپ کے ساتھی روڈی جولیانی اور مارک میڈووس سمیت 11 ساتھیوں پر فرد جرم ریاست ایری زونا کے اٹارنی جنرل کی جانب سے پچھلے ایک سال سے چلنے والی تحقیقات کے نتیجے میں لگائی گئی ہے۔
اس سے پہلے امریکی ریاست مشی گن، نویڈا اور جارجیا میں بھی صدر ٹرمپ کے ایسے ساتھیوں کو فرد جرم کا سامنا کرنا پڑا جن پر الیکشن میں مداخلت کے الزامات لگے تھے۔
دوسری جانب ایری زونا کی جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بغیر فرد جرم عائد کیے ساتھی سازشی قرار دیدیا ہے۔