’فی الحال بیان نہیں دے سکتے‘، وائٹ ہاؤس کا ایران پر اسرائیلی حملے پر تبصرے سے گریز
وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایران پر اسرائیل کے حملے پر تبصرے سے گریز کیا جا رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے سے متعلق فی الحال بیان نہیں دے سکتے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اس تنازعے کو بڑھتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتا، کشیدگی میں کمی کیلئے اتحادیوں اور شراکت داروں سے مشاورت جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے ایرانی شہر اصفہان میں ائیرپورٹ کے قریب حملے کی خبر سامنے آئی تھی، امریکی حکام کے مطابق میزائل اصفہان کے قریب فوجی اڈے پر لگا، اسرائیلی حملہ انتہائی محدود پیمانے کا تھا تاہم ایران نے میزائل حملے کی تردید کردی تھی۔
ایرانی فوجی حکام کے مطابق دھماکے کی آوازیں اصفہان میں مشکوک شے کو نشانہ بنانے کی تھیں، ایرانی سائبر اسپیس سینٹر کا کہنا تھا کہ اصفہان کی فضا میں تین ڈرون تباہ کیے گئے۔