عید الفطر پر ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے خوشخبری
عید الفطر کے موقع پر حکومت نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری سنائی ہے۔
صارفین کا اپریل کا بجلی کا بل کم آئے گا،گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی۔
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کاکہنا ہے کہ یہ مجموعی کمی ڈالر کے لحاظ سے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس کی وجہ سے ہوئی۔