وزیرِاعظم کو کویتی ہم منصب کا فون، پاکستان کیساتھ تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہار
اسلام آباد: وزیرِاعظم شہبازشریف کو کویت کے وزیراعظم شیخ محمد صباح السالم الصباح نے فون کر کے عید کی مبارکباد دی۔
کویتی وزیراعظم شیخ محمد صباح السالم الصباح نے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کےساتھ تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے عوام کی سلامتی اور خوشحالی کی دعا بھی کی، دونوں نے امت مسلمہ کے مابین بھائی چارے اور فلسطینی بہن بھائیوں پر جاری اسرائیلی ظلم کے خاتمے کی دعا بھی کی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی مفید شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کرنے کے ساتھ پاک کویت اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر روز دیا۔