عید الفطرپر پنجاب میں طوفانی بارشوں کے امکانات، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
لاہور: پی ڈی ایم اے نے عیدالفطرپر پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق 10سے 15 اپریل کے درمیان وقفے وقفے سے طوفانی بارشیں ہوں گی۔
ڈی جی عرفان علی نے بتایا کہ 10سے 12اپریل مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارش کے امکانات ہیں جب کہ 12اپریل سے گجرانوالا، لاہور، فیصل آباد، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں بارشیں ہوں گی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق بہاولپورڈویژن کے اضلاع بھی تیزبارشوں کی زد میں رہیں گے جب کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔