ای سی ایل سے وی لاگر کا نام نہ نکالنے پر سیکرٹری داخلہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وی لاگر کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر سیکرٹری داخلہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وی لاگر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کی تھی۔
عدالتی احکامات کے باوجود وی لاگر کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سے ایک گھنٹے میں رپورٹ طلب کی تھی۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے پوچھا تھا سیکرٹری داخلہ وجوہات بتائیں کہ وی لاگر کا نام ای سی ایل سے کیوں نہیں نکالا؟
فاضل جج کا کہنا تھا اگر تسلی بخش جواب نہ ملا تو آج ہی توہین عدالت کی کارروائی ہو گی۔
عدالتی احکامات کے باوجود رپورٹ پیش نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کے قابل ضمانت وانٹ گرفتاری جاری کر دیے۔