عثمان ڈار کو مشروط طور پر عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
لاہور ہائیکورٹ نے عثمان ڈار کو مشروط طور پر عمرے پر جانے کی اجازت دے دی۔
تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار نے اپنا نام پی این آئی ایل سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر گزشتہ روز جسٹس شمس محمود مرزا نے سماعت کی اور فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔
عدالت نے آج بدھ کے روز عثمان ڈار کی درخواست نمٹادی اور انہیں مشروط طور پر عمرے پر جانے کی اجازت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ سیکرٹری داخلہ کو شورٹی بانڈ جمع کرائیں۔