وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی دوبارہ تشکیل دیدی، چیئرمین تبدیل
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) دوبارہ تشکیل دے دی۔
ای سی سی کے چیئرمین وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ہوں گے اور کمیٹی اراکین میں وزیر اقتصادی امور، وزیر تجارت، وزیر پاور، وزیر پیٹرولیم اور وزیر منصوبہ بندی شامل ہوں گے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی دوبارہ تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی دوبارہ تشکیل دیدی، چیئرمین تبدیل
یاد رہے کہ اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین وزیراعظم خود بنے تھے۔